نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے لفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج
قومی دارالحکومت کے تاریخی میلے پھول والوں کی سیر کا یہاں افتتاح کیا ۔ یہ میلہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی اور دلی کے مخلوط کلچر کی
علامت ہے اس کا آغاز مغلوں کےآخری دور میں ہوا تھا او ر62
19میں انجم سیر
گل فروشاں سوسائٹی نے اس کا احیا کیا ۔ اس میلے میں شہنائی نوازوں کی قیادت میں پھول کے پنکھوں چادروں اور چھتروں
کے ساتھ جلوس نکلتا ہے یہ پنکھے اور چادریں اور چھتر قدیم جوگ مایا مندر
اور مشہور صوفی بزرگ خواجہ قطب الدین بختیار خاکی کی درگاہ پر چڑھائے جاتے
ہیں ۔